امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیل واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے انیسویں روز امریکی وزیر خارجہ مذاکرات کے لیئے پھر اسرائئل پہنچی ہیں جبکہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے ٹی وی پر خطاب میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر حملے جاری رکھے تو حزب اللہ اسرائیل کے مرکزی شہروں کو حملوں کا نشانہ بنائے گی۔ بظاہر حزب اللہ رہنما کی یہ تقریر امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر کی گئی۔ حزب اللہ ٹیلی وژن پر ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ڈاکٹر کونڈولیزا رائیس کی واپسی کا مقصد لبنان پر مزید شرائط عائد کرنا ہے۔ حسن نشراللہ نے کہا کہ ’حزب اللہ کی فوجوں نے اسرائیل کو جنگی فتح نہیں حاصل کرنے دی‘ اور اسی مزاحمت کی وجہ سے اب جنگ بندی کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ سنیچر کو اسرائیل پہنچیں اور انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس ملاقات میں جنگ بندی کا سوال زیر بحث نہیں رہا بلکہ لبنان کے لیئے امداد کے مسئلے پر بات ہوئی۔ اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کے مطابق امریکی وزیر خارجہ منگل کو امریکہ واپس جائیں گی تاکہ بدھکو اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطے میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی جا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرئیل اہلکاروں کے علاوہ لبنانی اہلکاروں سے بھی بات کریں گی۔انہوں نے لبنانی کابینہ کے اس اتفاق کو ایک مثبت قدم قرار دیا جس میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے یہ کہا گیا کہ لبنانی حکومت کو حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لانا چاہیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے مختلف علاقوں پر سو کے قریب راکٹ داغے اور اب تک اس لڑائی میں ان پر داغے گئے راکٹ کی تعداد سترہ سو کے قریب ہے۔ لیکن اسرائیل نے بھی جنوبی لبنان اور دار الحکومت بیروت بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔ سنیچر کو اسرائیلی فضائی حملوں نے شام اور لبنان کے درمیان سرحد کے اہم حصہ کو نشانہ بنایا اور دونوں ممالک کی سرحدی چوکیوں کے درمیان سڑک کو تباہ کر دیا۔ سنیچر کو اسرائئلی حملوں میں اقوام متحدہ کے دو کارکن بھی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیل کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور مرنے والے شہریوں کی تعداد چار سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں مشرقِ وسطیٰ : فائر بندی کیوں نہیں؟29 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ: شام لبنان سرحد بند29 July, 2006 | آس پاس امریکہ : انسانی حقوق کی پامالی29 July, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||