اسرائیلی حملہ: شام لبنان سرحد بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لبنان اور شام کے درمیان سرحد کے اہم حصے کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل نے اس علاقے میں کئی میزائل داغے جن سے لبنان اور شام کی سرحدی چوکیوں کے درمیان سڑک تباہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تباہی لبنان کے سرحدی علاقے میں ہوئی۔ ادھر اقوم متحدہ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایک الگ فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے دو معائنہ کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وسطی لبنان کے قصبے نمیرہ میں بھی ایک اسرائئلی فضائی حملے میں ایک خاتون اور پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے سرحدی شہر بنت جبیل سے اپنی فوج واپس بلا لی ہے تاہم اس نے علاقے کی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔ بنت جبیل میں اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف سخت کارروائی کی تھی۔ | اسی بارے میں ’امن فوج کی تعیناتی متاثر ہوسکتی ہے‘29 July, 2006 | آس پاس اسرائیل کا انکار، مشکلات میں اضافہ29 July, 2006 | آس پاس غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملے29 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||