BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان: جھڑپوں میں نو اسرائیلی ہلاک
 اسرائیلی فوجی
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا ایک اسرائیلی فوجی
اطلاعات کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپوں میں نو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عرب ٹی وی اور فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے یہ جھڑپ جنوبی لبنان کے علاقے بنتِ جبیل میں ہوئی۔

دریں اثناء پبلک ورکس کے لبنانی وزیر کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے ایک سو پچاس شدید زخمیوں کو اردن کے ایک فوجی طیارے کی مدد سے بدھ کو بیروت سے بھیجا جا رہا ہے۔

ادھر لبنان میں شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے خبردار کیا ہے کہ ان کی تنظیم حیفہ سے آگے اسرائیل کے مزید علاقوں کو نشانہ بنائے گی۔اپنی ایک نشری تقریر میں انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی تنظیم انسانی مصائب کی بحرانی صورت حال کو آڑ بناتے ہوئے کی جانے والی کسی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گی۔

’ حیفہ سے آگے اسرائیل کے مزید علاقوں کو نشانہ بنائیں گے‘

دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنانی گاؤں مارون الراس کے قریب لڑائی میں سینچر کو پکڑے جانے والے حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ہلاک ہونے والے شخص کی شاخت ابو جعفر بتائی ہے اور اس کے مطابق مرنے والا شخص سرحدی علاقے میں برسرپیکار حزب اللہ کے دستے کا اہم رکن تھا۔

منگل کو اقوام متحدہ نےتصدیق کی تھی کہ اسرائیلی فوج نے بنت جبیل کے قریب حزب اللہ کے زیر اثر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے تاہم حسن نصر اللہ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔

منگل کی رات بھی جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ اسرائیل نے اس علاقے پر گزشتہ رات ساٹھ فضائی حملے کیئے ہیں۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے بھی بدھ کو اسرائیلی سرحد ہر راکٹ حملے کیئے ہیں۔

بارہ جولائی سے جاری اس لڑائی میں اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریبًاچار سو لبنانی شہری جبکہ حزب اللہ کی جانب سے حملوں میں بیالیس اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

انسانی ڈھال انسانی ڈھال کا الزام
اسرائیل فوجیوں پر انسانی ڈھال کا الزام
اسی بارے میں
لبنان وڈیو بلیٹن
25 July, 2006 | آس پاس
لبنان کی تباہی کی ویڈیو
20 July, 2006 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد