BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 July, 2006, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹلی: انٹیلجنس افسر گرفتار
امریکی خفیہ ادارہ مبینہ دہشتگردوں کو محتلف ممالک میں لے جاتا رہا ہے۔
اٹلی کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس افسر کو ایک متشبہ دہشتگرد کو پکڑنے کے لیئے سی آئی اے کی طرف سے کی گئی ایک مبینہ کارروائی کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مارکو مانسنی وہ پہلے اطالوی افسر ہیں جنہیں سنہ دو ہزار تین میں میلان سے ایک مصری شدت پسند کو پکڑنے کی کارروائی میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے وکلاء کے مطابق میلان سے حراست میں لیئے جانے والے مصری مسلمان مبلغ اسامہ مصطفےٰ حسن المعروف ابو عمر کو بعد میں مصر لے جایا گیا تھا جہاں ان پر تشدد کیا گیا تھا۔ اٹلی کی گزشتہ حکومت کا موقف یہ تھا کہ اس کی خفیہ ایجسنیوں کا سی آئی اے کی اس مبینہ کارروائی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ ہی انہیں اس کارروائی کی کوئی قبل از معلومات تھیں۔

دوسری جانب ابو عمر کا کہنا رہا ہے کہ انہیں مصر لے جایا گیا تھا اور یہ کہ یہ کارروائی امریکہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت اس قسم کی غیر معمولی خفیہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

مسٹر مانسنی اٹلی کے اعلیٰ ترین انٹیلیجنس افسران میں سے ہیں۔ انہوں نے عراق میں اغوا کیے جانے والے اطالوی باشندوں کی رہائی کی بات چیت میں بھی حصہ لیا تھا۔

اٹلی کے خبر رساں ادارے ’ایپکام نیوز‘ نے قانونی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسٹر مانسنی کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔ بعد میں اس کی تصدیق ملک کے سابق صدر فرانسسکو کوشیگا نے بھی کی۔

میلان کے میجسٹریٹ اب تک ابو عمر کو پکڑنے کی کارروائی میں شرکت کے الزام میں سی آئی اے کے ایجنٹوں کے خلاف گرفتاری کے بائیس وارنٹ جاری کر چکے ہیں لیکن سنہ دو ہزار تین سے اب تک امریکہ اٹلی کی وزارت انصاف کے ساتھ تعاون سے انکار کر رہا ہے۔

امریکہ یہ تو تسلیم کرتا ہے کہ وہ مبینہ دہشت گردوں کو مختلف ممالک لے جاتا رہا ہے لیکن وہ اس الزام سے انکار کرتا ہے کہ ایسے لوگوں کو ان ممالک میں بھی لے جایا گیا تھا جہاں دوران تفتیش تشدد کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد