اٹلی: مشتبہ دہشت گرد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی میں پولیس نے الجیریا کے تین شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان گرفتار کیے جانے والوں کو نیپلز اور بریسکیا میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان تینوں کا الجیریا کی سلفی تحریک سے تعلق تھا جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کے القاعدہ سے تعلقات ہیں۔ اٹلی میں اس سے پہلے جون میں ایک مسجد کے امام سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان لوگوں پر بھی سلفی تحریک سے تعلق کا شبہہ تھا۔ الجیریا میں سلفی تنظیم مرکزی اسلامی مسلح تحریک ہے۔ اس کے مقاصد میں الجیریا کی حکومت کا خاتمہ، اسلامی ریاست کا قیام اور خطے میں مغربی تنصیبات کو نقصان پہنچانا بتایا جاتا ہے۔ اٹلی نے سات جون کو لندن میں بم حملوں کے بعد سے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ اٹلی کے عراق میں تین ہزار فوجی تعینات ہیں۔ | اسی بارے میں جاپان کا انکار، اٹلی کا عزم13 November, 2003 | صفحۂ اول یورپ میں حفاظتی انتظامات سخت08 July, 2005 | صفحۂ اول اٹلی میں ایک سو بیالیس گرفتار09 July, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||