اٹلی میں ایک سو بیالیس گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطالوی پولیس نےگزشتہ دو روز میں انسداد دہشت گردی مہم کے دوران ایک سو بیالیس افراد کو گرفتار کیا اور آدھ کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیاہے۔ زیر زمین ریلوے نظام اور حساس مقامات پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے لیے کی جانے والی اس کارروائی میں دو ہزار پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ایک ویب سائٹ کے جس پیغام میں لندن میں بم دھماکوں کے بعد ان کی ذمہ داری قبول کی گئی اسی پیغام میں اٹلی اور ڈنمارک کے خلاف حملوں کی دھمکی بھی دی گئی تھی لیکن اس پیغام کی حیثیت مشکوک قرار دی گئی ہے۔ پولیس کے علاقائی کمانڈر نے کہا کہ میلان کو دہشت گردی کا ممکنہ نشانہ سمجھتے ہوئے یہاں کارروائی کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میلان میں پولیس نے سات ہزار افراد کو روک پوچھ گچھ کی۔ گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے تراسی غیر یورپی ہیں اور ان میں سے باون کی ملک بدری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||