BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 April, 2005, 02:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
11 ستمبر: ہسپانیہ، امریکہ میں مقدمے
ہسپانوی عدالت کے باہر حفاظتی انتظامات
مقدمے سے پہلے ہسپانوی عدالت کے باہر حفاظتی انتظامات
ہسپانیہ میں جمعہ کے روز چوبیس ایسے افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو رہی ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا القاعدہ کی ہسپانوی شاخ سے تعلق ہے۔

ان چوبیس افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سنہ دو ہزار ایک میں گیارہ ستمبر کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے لیے مالی اور عملی امداد فراہم کی تھی۔

ہسپانوی عدالت
ہسپانوی عدالت جہاں مقدمے کی سماعت ہوگی
مقدمے کے مرکزی ملزم سوریا نژاد ہسپانوی اماد یرکس ہیں جن پر ہسپانیہ میں القاعدہ کی شاخ قائم کرنے کا الزام ہے۔

تمام افراد نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی ہے۔

ملزموں میں ہسپانیہ میں نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ایک سابق نامہ نگار بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ کام کے بہانے افغانستان آتے جاتے تھے اور القاعدہ ارکان کو پیسے پہنچاتے تھے۔

ہسپانیہ میں اس مقدمے کے تفتیشی مجسٹریٹ نے اسامہ بن لادن سمیت اکتالیس افراد پر الزامات لگائے تھے جن میں سے صرف چوبیس حراست میں ہیں۔

زکریا موسوی
امریکہ میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے سلسلے میں مقدمے کا سامنا کرنے والے واحد شخص مراکش نژاد فرانسیسی زکریا موسوی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جمعہ کو سماعت کے دوران اقرار جرم کر لیں گے۔

امریکہ میں استغاثہ کا خیال ہے کہ زکریا موسوی گیارہ ستمبر کے حملوں سے پہلے اگر گرفتار نہ ہو جاتے تو وہ بھی اس دن ہائی جیکروں میں شامل ہوتے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ زکریا موسوی کی ذہنی حالت کے بارے میں مقدمے کے دوران شدید تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

زکریا موسوی
زکریا موسوی
زکریا موسوی ساڑھے تین سال سے حراست میں ہیں اور اب خیال ہے کہ وہ اقرار جرم کر لیں گے جس کے لیے ان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر موسوی نے اقرار جرم کا ارادہ ظاہر کر کے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا خودکشی کے مترادف ہوگا جو اسلام میں حرام ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد