BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 September, 2004, 02:02 GMT 07:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے‘
گیارہ ستمبر کی یاد میں
گیارہ ستمبر کے حملوں کی یاد میں پورے امریکہ میں تقریبات منعقد ہوئی ہیں
امریکہ میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔

ان حملوں میں ہلاک ہونے والے دو ہزار سات سو انتالیس افراد کے لواحقین نیویارک کے گراونڈ زیرو میں جمع ہوئے اور پھر وہاں مرنے والوں کے نام پکارے گئے۔

اس مرتبہ مرنے والوں کے والدین، دادا دادیوں اور نانا نانیوں نے ان کے نام پکارے۔ گزشتہ سال یہ نام چھوٹے بچوں نے پڑھے تھے۔

صدر بش نے امریکی ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکہ پرعزم ہے کہ جارحانہ رویہ جاری رکھے اور دہشت گردوں کا وہاں تک پیچھا کرے جہاں وہ تربیت حاصل کرتے ہیں، یا سوتے ہیں یا اپنی جڑھیں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاورز سے جس لمحے جہاز ٹکرائے تھے اور جس لمحے یہ بلند عمارتیں زمیں بوس ہوئیں تھیں اس وقت خاموشی اختیار کی گئی۔

واشنگٹن میں وزارت دفاع پینٹاگن کے باہر تقریب میں امریکی وزیرِ دفاع نے بھی حصہ لیا۔ پینسلوینیا میں اس سانحے کے سوگ میں گرجوں میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

گیارہ ستمبر سن دوہزار ایک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے انیس دہشت گردوں نے امریکہ کی ایک مقامی ائیر لائین کے چار جہازوں کو اغواء کر لیا تھا۔ ان میں دو کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارتوں سے ٹکرا دیا گیا تھا جب کہ ایک پینٹاگن پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ چوتھے کو پینسلوینیا میں گرا لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد