BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 July, 2004, 15:24 GMT 20:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیارہ ستمبر: حکومتی ادارے ناکام رہے
گیارہ ستمبر کے حملے
رپورٹ میں اس بات پر سختی سے زور دیا گیا ہے کہ حکومت انٹیلی جنس کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے
گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں تحقیقات کرنے والے امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں حکومت پر انتظامی نا اہلی اور حملوں کو روکنے کی کوشش میں اداروں کی ناکامی کا الزام لگایا ہے اور خفیہ اداروں کی ازسرِ نو تشکیل کرنے کی سفارش کی ہے۔

صدر بش نے کہا ہے کہ وہ چند مفید سفارشات پر غور کریں گے اور جہاں جہاں ضرورت ہو گی ان پر عمل کریں گے۔

یہ رپورٹ دو سال کی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں خفیہ اداروں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی ہے کہ وہ 2001 میں جہازوں کے اغوا کو نہیں روک سکے جن میں 3000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس سے قبل کانگریس کے ارکان کو اس کمیشن نے رپورٹ کے بارے میں ایک بریفنگ دی تھی اور ان کا کہنا ہے کہ اس میں حکومتی ایجنسیوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

کانگریس کے ارکان کے مطابق رپورٹ میں اس بات پر سختی زور دیا گیا ہے کہ حکومت انٹیلی جنس کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین اور القاعدہ کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔

اگرچہ رپورٹ میں یہ تو نہیں کہا گیا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو روکا جاسکتا تھا تاہم اس میں حکومت کی کچھ ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ہائی جیکرز کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مواقع ضائع کیے ہیں۔

رپورٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آرہی ہے جب کچھ ہی دیر پہلے امریکہ میں سیکیورٹی وڈیو ٹیپ جاری کی گئی ہے۔ اس وڈیو میں گیارہ ستمبر کے چار ہائی جیکرز کو واشنگٹن کے ڈیلس ایئرپورٹ پر اضافی سیکیورٹی چیکِنگ کے عمل سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد