BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 July, 2004, 00:31 GMT 05:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
11/9 کی سیکیورٹی وڈیو
گیارہ ستمبر کا سیکیورٹی وڈیو
تحقیقاتی کمیشن: کیا ان حملوں کو روکا جاسکتا تھا؟
امریکہ میں ایک ایسی سیکیورٹی وڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں گیارہ ستمبر کے چار ہائی جیکروں کو واشنگٹن کے ڈلیس ایئرپورٹ پر اضافی سیکیورٹی چیکِنگ کے عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وڈیو ٹیپ میں دکھایا گیا ہے کہ چاروں ہائی جیکروں کے داخل ہوتے ہی دھات کا پتہ لگانے والے سیکیورٹی مشین یعنی میٹل ڈِٹیکٹر بجنے لگے جس کے بعد چاروں کو اضافی چیکِنگ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ ایک ہائی جیکر کے تھیلے کی ہاتھ سے تلاشی لی گئی۔ پھر چاروں کو طیارے پر سوار ہونے دیا گیا۔

ان کے ساتھ ایک پانچواں ہائی جیکر بھی تھا جس کے داخل ہوتے وقت میٹل ڈٹیکٹر نہیں بجا۔ وڈیو میں چاقو یا اس طرح کا کوئی دوسرا تیز دھار کا آلہ نہیں دیکھا گیا۔ یہ وڈیو امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو ملی ہے۔

گیارہ ستمبر کے حملوں میں بچنے والوں اور ہلاک ہونیوالوں کے رشتہ داروں کی نمائندگی کرنیوالی وکلاء کی ایک کمپنی نے یہ وڈیو جاری کی ہے۔ یہ وڈیو ایسے وقت پر جاری کی گئی ہے جب گیارہ ستمبر کے حملوں کی تفتیش کرنیوالا کمیشن اپنی فائنل رپورٹ پیش کرنے والا ہی ہے۔

اطلاع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے امریکی حکام القاعدہ کے منصوبوں کو درہم برہم کرنے کے دس مواقع کھو بیٹھے۔ لیکن اس رپورٹ میں صدر جارج بش یا ان کے پیش رو صدر بِل کلنٹن پر خصوصی ذمہ داری نہیں عائد کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ جمعرات کو شائع کی جائے گی۔

واشنگٹن کے ڈلیس ایئرپورٹ سے اڑنے والے اس طیارے میں اٹھاون مسافر تھے جو اس وقت ہلاک ہوگئے جب ہائی جیکروں نے اسے واشنگٹن میں واقع امریکی محکمۂ دفاع یعنی پینٹاگن کی عمارت میں ٹکرا دیا۔ ڈلیس ایئرپورٹ سے پانچ ہائی جیکر سوار ہوئے تھے۔

گیارہ ستمبر سن دو ہزار ایک کو القاعدہ سے منسلک کل انیس ہائی جیکروں نے چار امریکی طیاروں کو اغوا کرکے نیویارک کے عالمی تجارتی مرکز اور واشنگٹن میں پینٹاگن کی عمارت سے ٹکرا دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد