BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 July, 2004, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فریڈم ٹاور کی تعمیر شروع ہونےکو ہے
فریڈم ٹاور کا ڈیزائن
آرکیٹکٹ ڈینیئل لبسکینڈ کا ڈیزائن
گیارہ ستمبر کے حملوں کے سبب نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے بعد اب اسی مقام پر نئی عمارت ’فریڈم ٹاور‘ کی تعمیر کا کام شروع ہونے والا ہے۔

فریڈم ٹاور دنیا میں تعمیر کی جانے والی سب سے بلند عمارت ہو گی اور اس کی بلندی 1776 فٹ ہو گی۔ عمارت کی تعمیر سن 2009 تک مکمل کر لی جائے گی۔

عمارت کی بلندی امریکہ کے یومِ آزادی کی تاریخ سے ملتی ہے اور اتوار کو منائی جانے والی تقریبات بھی امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر ہی منائی گئیں۔

فریڈم ٹاور کا ڈیزائن آرکیٹکٹ ڈینیئل لبسکینڈ نے تیار کیا ہے اور یہ ڈیزائن ابتداء میں خاصا متنازعہ رہا ہے۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں حاصل ہونے والے ڈیزائنوں کو عوامی سطح پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے حتمی ڈیزائن کے انتخاب کے لیے نئے مقابلے کا اعلان کیا گیا اور بالآخر گزشتہ فروری میں آرکیٹکٹ ڈینیئل لبسکینڈ کا ڈیزائن منتخب کر لیا گیا۔

نیو یارک میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار سٹیفن ایونز کا کہنا ہے کہ جس مقام پر یہ عمارت تعمیر کی جانے والی ہے، اُسے اجتماعی قبر، یادوں کا شہر اور سیاسی قوت کی علامت قرار دیا جا سکتا ہے۔

تاہم ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں تباہی سے ہلاک ہونے والوں کے رشتے داروں کی رائے میں نئی عمارت کی تعمیر سے تباہ شدہ عمارت سے وابستہ تصور کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ جگہ امریکی تاریخ کا انمول حصہ ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد