BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 December, 2004, 02:45 GMT 07:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی حفاظت‘ کا قانون بن گیا
News image
صدر بش کہتے ہیں کہ نئے اقدامات سے امریکہ کی بہتر حفاظت ہوگی
امریکی صدر جارج بش نے ملک کی انٹیلیجینس ایجنسیوں کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے بل پر دستخط کرکے اسے قانون کا درجہ دے دیا ہے۔

امریکہ میں گزشتہ ساٹھ سال کے دوران اس نوعیت کی تبدیلیاں نہیں کی گئی تھیں اور ان کا مقصد گیارہ ستمبر جیسے واقعات سے ملک کو بچانا ہے۔

ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ملک میں نیشنل انٹیلیجینس ڈائریکٹر کا ایک نیا عہدہ قائم کیا جائے گا اور اس عہدے پر فائز شخص امریکہ کے پندرہ سکیورٹی اداروں کے کام کی نگرانی کرے گا جن میں سی آئی اے اور ایف بی آئی بھی شامل ہیں۔

خفیہ اداروں کے اہکاروں کو نگرانی کے نئے اور زیادہ اختیار بھی دیئے جائیں گے۔

بل پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جارج بش نے کہا ’ہماری ایجنسیوں کا یہ نیٹ ورک اب متحد ہو جائے گا ان میں بہتر رابطہ رہے گا اور ان کی کارکردگی مؤثر ہو جائے گی۔‘

صدر بش کا کہنا تھا کہ نئے قانون سے ’ہم اب اپنا فرض اور بہتر انداز سے ادا کریں گے اور ہمارا فرض امریکی عوام کی حفاظت ہے۔‘

نئے قانون کے تحت اب ایک شخص نہ صرف ملک کے لیے جاسوسی کرنے والے تمام اداروں کا نگران ہوگا بلکہ وہ کھربوں روپے کے بجٹ کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کا ایک سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ مشتبہ شدت پسندوں کی باتیں ٹیپ کی جا سکیں گی اور سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر سامان کی بہتر سکرینگ کا سامان فراہم کیا جائے گا۔

یہ نیا قانون گیارہ ستمبر کے بعد ایک اعلیٰ کمیشن کی انکوائری کی رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد پاس کیا گیا ہے۔ اس انکوائری میں کہا گیا تھا کہ امریکہ پر حملوں کی بڑی وجہ یہ تھی کہ جاسوسی کے ادارے ایک دوسرے کو اطلاعات فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے اور دفتری نزاکتوں کا شکار ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد