BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 August, 2004, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’11\9 منصوبےسےناواقف تھے‘
11/9 کے منصوبے سے ناواقف
منیر متصدق پر 11 ستمبر کے خودکش بمباروں کی مدد کرنے کا الزام ہے
ایک جرمن عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جس شخص پر ستمبر 11 کے خودکش بمباروں کی مدد کرنے کا الزام ہے وہ دراصل ان کے منصوبے سے ناواقف تھا۔

امریکی حراست میں مشتبہ القاعدہ ارکان سے پوچھ گچھ کے خلاصے بدھ کو مراکش کے منیر متصدق کے مقدمے میں پڑھے گئے۔

اس سے پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ وہ مشتبہ القاعدہ ارکان کو مسٹر متصدق کے خلاف نئے مقدمے میں گواہی دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مسٹر متصدق کے مخالف وکیلوں کو امید تھی کہ رمضی بن الشبہ کے بیانات کی بنا پر مسٹر متصدق کے خلاف پہلے مقدمہ کو خارج کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا جائےگا۔

یہ خلاصے امریکی محکمہ داخلہ نے فیکس کے ذریعے عدالت کو بھیجے تھے۔

القاعدہ کے مشتبہ کارکن مسٹر بن الشبہ نے امریکی تفتیش کاروں کو بتایا کہ القاعدہ کے ہیمبرگ گروہ میں صرف وہ خود، محمد عطاء، مروان الشحیح اور زیاد جرہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس گروہ کی کارروائی کے بارے میں مسٹر متصدق کو کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔

خلاصے کے مطابق کئی عربی طلباء اس گروہ سے واقف تھےمگر انہیں گروہ کی کارروائی اور اس کے منصوبوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی۔

اسی طرح کے ثبوتوں اور بیانات کی بنا پر فروری 2004 میں مراکش کےعبدل غانی مضعودی کو جرمنی میں رہا کر دیا گیا تھا۔ ان پر بھی گیارہ ستمبر کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام تھا۔

مسٹر مضعودی کی رہائی سے تیس سالہ مسٹر متصدق کی گرفتاری اور انہیں 2003 میں دی گئی پندرہ سال کی سزا پر سوال اٹھائے جانے لگے۔

ان کے مخالف وکیلوں کا خیال تھا کہ مسٹر بن الشبہ سے پوچھ گچھ کی پوری تفصیل سامنے آنے سے وہ مسٹر متصدق اور مسٹر مضعودی دونوں کو سزا دلوانے میں کامیاب ہونگے۔

مگر مارچ میں مسٹر بن الشبہ کی گواہی نہ دینے کی وجہ سےمسٹر متصدق کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے کو رد کر دیا گیا تھا۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کےسلسلے میں مسٹر متصدق واحد شخص تھے جنہیں قصوروار پایا گیا تھا۔

امریکہ کے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ وہ نئے مقدمے میں گواہی دینے کے لیے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کو جرمنی بھیجے گا۔

مئی میں جرمن اہلکاروں نے امریکہ سے مسٹر بن الشبہ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔ مگر ایک خط میں امریکہ نے کہا تھا کہ ان کی نظر میں کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں ہر خبر خفیہ ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد