 |  اٹلی میں سخت حفاظتی انتظامات |
اٹلی اور بلجیم میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے سپین میں مارچ میں ہونے والے حملوں کے سلسلے میں کم از کم دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاریوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن یہ بین الاقوامی پولیس کی ان کوششوں کا حصہ معلوم ہوتی ہیں جو مختلف ممالک میں جاری ہیں۔ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گیارہ مارچ کو ہونے والے حملے میں ایک سو اِکانوے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔  |  سپین دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ | اطالوی پولیس نے ہسپانوی وارنٹوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک شخص عثمان سید احمد کو ملان میں گرفتار کیا۔ احمد کو ’محمد مصر والا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے حالانکہ ان کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق مراکش سے ہے۔ ایک اطالوی اخبار کے مطابق احمد مراکش کی ایک سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیم کا سربراہ ہے۔ |