سپین میں مزید پانچ افراد گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے میڈرڈ میں ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ان تمام افراد کا تعلق شمالی افریقی ممالک سے ہے۔ ان میں سے تین افراد کو بدھ کے روز میڈرڈ کے نواح سے حراست میں لیا گیا تھا جب کہ دو کو جمعرات کی صبح گرفتار کیا گیا۔ ان گرفتاریوں سے میڈرڈ کے بم دھماکوں کے سلسلے میں اب تک گرفتار کیے جانے والے افاراد کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔ میڈرڈ کے ان بم دھماکوں جو ریلوے سٹیشنوں پر ہوئے تھے ایک نوے افراد ہلاک اور ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھی۔ اسپین میں تحقیقات کرنے والے اہلکاروں نے گیارہ مارچ کے بعد سے اب تک پچیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں کچھ کو حکام کا کہنا ہے کہ کوئی ثبوت نہ ہونے کی بنا پر رہا کر دیا گیا ہے۔
پہلے گرفتار ہونے واوں میں بھی سات کا تعلق مراکش سے دو کا بھارت سے اور ایک سپین سے تھا۔ سب سے پہلے مراکش سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا جسے دھماکوں کے سلسلے میں سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان رہائیوں کے بعد گرفتار ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی تھی جو اب پھر اٹھارہ ہو گئی ہے۔جن میں سے کچھ کو اس اختتامِ ہفتہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔ گزشتہ ہفتے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے اور تحقیقات کے دوران وہ جیل میں ہی رہیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||