BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپین حملوں کے ملزمان عدالت میں
سپین حملے کے ملزم
سپین میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں کے سلسلے میں گرفتار ہونے پانچ افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے جبکہ چار افراد مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پانچ افراد کو جن میں سے دو کا انڈیا سے اور تین کا مراکش سے تعلق ہے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں حملوں کے کچھ ہی روز بعد گرفتار ہوئے تھے۔ ان حملوں میں دو سو ایک افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان افراد کے مقدمے کی سماعت ہائی کورٹ کا ایک جج کرے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے چاروں افراد عرب ہیں۔ اس سے قبل سپین کے وزیر داخلہ نےکہا تھا کہ تفتیش فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

انہوں نے ہوائی اڈوں، کھیلوں کے عمارات اور دیگر اہم تنصیبات کے لئے سلامتی کے نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

پہلے پہل گرفتار ہونے والے پانچ افراد کے بارے میں عدالت کو فیصلہ کرنا ہے آیا ان کے خلاف فوری طور پر فرد جرم عائد کی جائے، ان کو مزید پوچھ گچھ کے لئے پولیس کے حوالے کیا جائے یا انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔

سپین کے قانون کے مطابق اگر مذکورہ پانچوں افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے کافی شواہد موجود ہوئے تو انہیں چار سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد