BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 March, 2004, 17:50 GMT 22:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مغربی اتحاد اور میڈرڈ دھماکے
میڈرِڈ دھماکوں میں دو سو جانیں ضائع ہوئیں
میڈرِڈ دھماکوں میں دو سو جانیں ضائع ہوئیں
میڈرِڈ میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد اقتدار میں آنیوالی حکومت کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ عراق سے ہسپانوی افواج جون سے قبل واپس بلالیں گے۔ ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ گیارہ مارچ کو ہونیوالے ان دھماکوں کے لئے القاعدہ ذمہ دار ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چودہ تاریخ کو ہونیوالے انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم ازنار کی حکومت نے یہ بہانہ بنانے کی کوشش کی کہ حملوں کے ذمہ دار باسک باغی ہیں۔ لہذا، اسپین کے ووٹروں نے جو عراق میں جنگ کی مخالفت کرتے رہے ہیں، حزب اختلاف کی جماعت سوشلِسٹ پارٹی کے حق میں دیا۔


نئے ہسپانوی وزیراعظم ہوزے زیپاتیرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنی فوج واپس بلارہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے سے عراق میں امریکی اتحاد کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے نتیجے میں یورپ میں سفارتی تعلقات متاثر ہونگے۔

آپ کے خیال میں نئے ہسپانوی وزیراعظم کے فیصلے سے بین الاقوامی سیاست اور مغربی اتحاد پر کیا اثر پڑے گا؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔

ایوب شیخ، کلکتہ: میڈرڈ بم دھماکوں سے اس وقت کے عالمی تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ کہیں یہ اتحادیوں کی آپسی بندر بانٹ کے چکر میں تو نہیں ہوئے ہیں۔ عراق کی شکل میں امریکہ کے ہاتھ اس وقت سونے کی چڑیا لگی ہے اور ہوسکتا وہ خود اپنے ایک اتحادی کو بھاگنے پر مجبور کر رہا ہو۔ عراق جنگ میں ہر ملک نے اپنے مفادات کو دیکھ کر فیصلے کئے ہیں۔ انسانی ہمدردی، عراقی عوام کی آزادی وغیرہ جیسے جھوٹے اور خوبصورت الفاظوں سے دنیا بھر کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

یوسف خان، ممبئی: جس یورپ میں بڑی مشکل سے بےچارے مسلمان اسلام کی صحیح پہچان کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس پر اس کے اثرات پڑیں گے۔ ایسے واقعات سے سارے یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلے گی۔ القاعدہ کو اگر انتقام لینا ہی ہے تو انہیں مارے جو اس کے لوگوں کو مار رہے ہیں۔ بےگناہ عوام کو مار کر کیا فائدہ؟ اس ے یورپ میں مسلمان اور اسلام مخالف لابی پورا فائدہ اٹھائے گی۔

احمد مقصود شیخ، سپین: یہ صورت حال امریکہ کے لئے قابلِ قبول تو نہیں ہوگی لیکن اس سے سپین کے فرانس اور جرمنی سے تعلقات میں بہتری آئے گی جو کہ اس کے لئے اہم ہے۔ سپین کو یورپ کا حصہ بننا چاہئے نہ کہ امریکہ کا۔

محمد سلیم، کراچی: مغربی عوام تعلیم یافتہ، سوجھ بوجھ رکھنے اور خود فیصلہ کرنے والی ہے۔ وہ امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ دو بڑی جنگوں کو دیکھنے اور سہنے والی عوام کو امریکہ اپنے ایٹم بموں سے نہیں ڈرا سکتا اور یورو کے بعد تو تمام یورپی ممالک ڈالر پر انحصار کرنا بھی چھوڑ رہے ہیں۔ ابھی امریکہ کی دادا گیری صرف کمزور اور بے بس مسلمانوں پر چل سکتی ہے یا ان ایمان فروش گرین کارڈ لینے والے حکمرانوں پر جو لندن اور امریکہ میں ٹھکانے ڈھونڈھتے ہیں۔

قیصر، بیجنگ: میں اسپین کے نئے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور عراق پر مسلط کردہ جنگ کو غلط اور بےمقصد قرار دیا ہے۔ اس سے بین الاقوامی سیاست پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ امریکہ کا ایک اور پکا اتحادی امریکہ کا ساتھ چھوڑ دیتا دکھائی دے رہا ہے جس سے صرف اور صرف امریکہ کو ہی نقصان ہوگا۔

شفیق اعوان، کراچی: اس کا بین الاقوامی سیاست پر اثر پڑے گا۔ یہ قدم بہت سے یورپی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردےگا۔

 اس قتل عام نے اسپین کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔ بلا شبہہ ہسپانوی لوگ متاثر ہوئے ہیں اور شاید غیرملکیوں کے خلاف ان کے رویے میں تبدیلی آئے۔
محمد فدا، کینیڈا

محمد فدا، کینیڈا: اس قتل عام نے اسپین کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔ بلا شبہہ ہسپانوی لوگ متاثر ہوئے ہیں اور شاید غیرملکیوں کے خلاف ان کے رویے میں تبدیلی آئے۔ پرل ہاربر سے امریکہ نے خود کو الگ رکھنے کی اپنی پالیسی ختم کرلی ہے اور دنیا میں اپنے خلاف کسی بھی طرح کے ممکنہ حملوں کے خلاف اقدامات کررہا ہے۔ اگر امریکہ یورپ سے الگ ہوگیا ہے تو اس کی جگہ کون لے گا؟ مذہبی قدامت پرستی؟ ہٹلر کی طرح کی قومیت؟ اسپین کی نئی پالیسی یورپ کی پرانی سفارتی پالیسی ہی کو جاری رکھے گی۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی: شکریہ ہماری آراء کو شامل کرکے حوصلہ افزائی کا۔ مغربی ممالک نے جو بویا ہے وہی کاٹنا تو پڑے گا۔

بلال افضال ملک، فیصل آباد: مجھے نہیں لگتا ہے کہ ان حملوں کا کوئی اثر پڑے گا۔

رانا نجم مشتاق، ہانگ کانگ: صدر بش اور وزیراعظم ٹونی بلیئر کو اسپین سے نصیحت حاصل کرنی چاہئے۔ سچ کا بول بالا، جھوٹے کا منہ کالا۔ اب جارج بش اور ٹونی بلیئر کو اپنی خیرمنانی چاہئے۔ اسپین کے نئے وزیراعظم کے بیان پر یہ کہوں: دیر آید درست آید۔

عبدالحادی، کرغزستان: اس قسم کی کارروائیاں ہمیشہ کسی شیطانی مقصد کے حصول کے لئے جنونی تنظیموں کے کارکنوں کی برین واشِنگ کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

شاہد سلیم، کینیڈا: کوئی بھی سچا مسلم اس طرح کی گھناؤنی حرکت نہیں کرسکتا۔ معصوم شہریوں کے قاتل کبھی بھی سکون کی نیند نہیں سوسکیں گے۔

محمد راوید، ہانگ کانگ: اپسین میں جو دھماکہ ہوا ہے، چاہے جس بھی پارٹی نے کیا ہو، میں اس کی پرزور مزمت کرتا ہوں۔

 کچھ لوگوں کا شاید خیال ہے کہ اسپین میں جو ہوا ہے اس کے کرنے والوں کو ٹکڑے ٹکڑے کاٹ ڈالیں۔۔۔ اگر یہی کام بوسنیا میں، کشمیر میں، مشرقی تیمور میں، افغانستان اور عراق میں اور دنیا کے کئی حصوں میں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہوا ہے، کے ساتھ کیا جاتا تو آج میڈرِڈ میں ایسا کرنے والے پیدا نہیں ہوتے۔
فیصل شیخ، بنگلور

فیصل شیخ، بنگلور: کچھ لوگوں کا شاید خیال ہے کہ اسپین میں جو ہوا ہے اس کے کرنے والوں کو ٹکڑے ٹکڑے کاٹ ڈالیں۔۔۔ اگر یہی کام بوسنیا میں، کشمیر میں، مشرقی تیمور میں، افغانستان اور عراق میں اور دنیا کے کئی حصوں میں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہوا ہے، کے ساتھ کیا جاتا تو آج میڈرِڈ میں ایسا کرنے والے پیدا نہیں ہوتے۔

طاہر زمان، ٹیکسس، امریکہ: جو لوگ میڈرِڈ کے دھماکوں میں ملوث ہیں انہیں ساخت سزا ملنی چاہئے۔ ان کا تعلق کسی مذہب یا فرقے سے نہیں ہے۔

ہارون رشید، سیالکوٹ: ناانصافی ختم کریں، دہشت گردی خود ختم ہوجائے گی۔

محمد سمیر، انڈیا: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میڈرڈ بم دھماکے عراق کی بعث پارٹی نے کروایا ہے۔ اگر واقعی یہ بات ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ بعث بھی القاعدہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ اور جہاں افغانستان کو تباہ کیا گیا ہے، اگر ہر گھر کا ایک مظلوم اپنا انتقام لینے کیلئے القاعدہ سے جڑ جائے تو۔۔۔۔

شجاعت خان، حیدرآباد، انڈیا: کیا اگلی باری لندن کی ہے؟ ساری دنیا خود اتحادی ممالک کے عوام کی آواز کی پرواہ کیے بغیر یہ جنگ لڑی گئی، بلکہ عراق پر اس جنگ کو تھوپا گیا تھا۔ اس کا انجام بے گناہ عوام بھگت رہے ہیں۔

نوید مصطفے، پاکستان: میں تو بس یہ کہوں گا کہ یہ کام مسلمان نہیں کرسکتے۔ یہ ایک عالمی سازش ہے، مسلمانوں کے خلاف۔ میری طرف سے میڈرِڈ میں ہلاک ہونیوالوں کے لئے دعائیں۔

کاشف امین، کراچی: ایک بھی بے گناہ انسان کا قتل گویا پوری انسانیت کا قلت ہے۔ اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد