BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹلی میں چھاپے، گرفتاریاں
اٹلی
ملان کا ڈومو گرجا گھر دہشت گردوں کا اہم ہدف
اٹلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کئی افراد کو مشتبہ دہشت گرد ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان چھاپوں میں وسطی پرگیا سے تین اطالوی اور دو تُرک نژاد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اسی تفتیشی کارروائی کے سلسلے میں یورپ بھر سے نو مشتبہ افراد پکڑے گئے ہیں جن میں سات تُرک اور دیگر دو بیلجیئم اور ہالینڈ کے ہیں۔

اٹلی کی پولیس کا کہنا ہے اُس نے وہ تُرک سیل کو توڑ ڈالا ہے جو تُرکی میں دہشت گرد حملوں کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

News image
وسطی پرگیا سے مشتبہ دہشت گرد گرفتار

اٹلی کے خفیہ اداروں کے مطابق انہیں مسلم شدت پسند جماعتوں کی جانب سے چھوٹے اور بڑے پیمانے پر منظم دہشت گرد حملوں کا خدشہ ہے۔

گزشتہ ماہ سپین میں ہونے والے ٹرین کے بم دھماکوں کے بعد سےاٹلی میں دہشت گرد حملوں سے ہوشیار رہنے کے رجحانات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اطالوی سیکیورٹی ادارے چوکس ہوگئے ہیں۔

اٹلی کی پولیس نے بیشتر گرفتاریاں ملک کے شمالی حصوں سے کی ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق کیونکہ ان علاقوں میں مسلمانوں گروپوں کی اکثریت ہےلہذا ہو سکتا ہے کہ ان کے القاعدہ سے روابط ہوں۔

اسی سلسلے میں اٹلی کی پولیس نے فروری میں ملک کے شمالی حصے ہی سے تین شمالی افریقی باشندوں کو گرفتار کیا تھا جن پر شبہہ تھا کہ وہ ملان کی ٹرینوں اور گرجا گھر میں بم نصب کرنا چاہتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد