’شدت پسند‘ مسلمان گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہسپانیہ میں مختلف چھاپوں کے دوران سات مشتبہ اسلامی شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو ویلنسیا، المیریا، ملاگا اور ملک کے دارالحکومت میڈرڈ سے گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ گروہ ایسے مسلمانوں پر مشتمل ہے جو ہسپانیہ کے رہائشی ہیں‘۔ عدالتی ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والی اس کارروائی نے ہائی کورٹ پر حملے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے یہ کارروائی ایک مبینہ طور پر متحرک اسلامی شدت پسند تنظیم کے خلاف کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مزید گرفتاریاں عمل میں آ سکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے چار کا تعلق الجیریا اور ایک کا مراکش سے ہے۔ سات ماہ قبل میڈرڈ میں ریل گاڑیوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں تقریباً دو سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے سے تعلق کے شبہہ میں بیس افراد زیر حراست ہیں۔ سات ملزمان دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب پولیس ان کو تلاش کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کے قریب پہنچ گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||