امریکہ میں عرب مسلمان متفکر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں جاری ہونے والی رپورٹ سے سامنے آیا ہے کہ امریکہ میں رہنے والے ساٹھ فیصد عرب مسلمان اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ یہ رپورٹ ایک سروے کے بعد مرتب کی گئی ہے جں میں امریکہ میں مقیم عرب مسلمانووں سے سوالات کیے گئے تھے۔ سروے میں شامل ایک چوتھائی افراد نے کہا کہ اپنے مذہب اور نسل کی بنیاد پر ان کے خاندان کے کسی نہ کسی فرد کی بے عزتی کی گئی ہے۔ تحقیقات کاروں نے سروے میں پندرہ سو سے زائد امریکی افراد سے نہ صرف سوالات کیے بلکہ چھ ماہ تک عرب مسلمانوں کے ساتھ ان کے رویہ کا مشاہدہ بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق عرب مسلمان امریکہ میں اپنے گھر تو نہیں چھوڑنا چاہتے تاہم وہ تین سال پہلے کی نسبت اب حالات سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔ کئی کا خیال ہے کہ کئی امریکی ان کے مذہب کا احترام نہیں کرتے۔ 49 فیصد امریکی چاہتے ہیں عرب مسلمانوں کی نگرانی مزید سخت کردی جائے۔اور چالیس فیصد امریکی، عربوں اور مسلمانوں کو بغیر ثبوت کے گرفتار کیے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||