امریکی رپورٹ: اٹلی کا اختلاف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطالوی حکام نے اطالوی خفیہ ایجنٹ کی ہلاکت کے ہلاکت سے متعلق ایک رپورٹ کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطالوی ایجنٹ نکولا کالیپاری کو امریکی فوجیوں نے عراق میں اس وقت ہلاک کر دیا تھا جب وہ ایک رہا شدہ اطالوی یرغمالی صحافی کو لے کر محفوظ جگہ کا رخ کر رہے تھے۔ اطالوی وزیرِ خارجہ جیانفرانکو فِنی نے کہا ہے کہ ’یہ قومی وقار کا سوال ہے۔ اٹلی کسی ایسی روداد پر دستخط نہیں کر سکتا جو واقعے سے متعلق اس کے اپنے بیان سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ انہوں نے کہ اطالوی مجسٹریٹوں کے تحت ایک علیحدہ انکوائری جاری رہے گی۔ اطالوی اور امریکی حکومتیں ایک مہینے سے زیادہ سے ایجنٹ نکولا کالیپاری کی موت کی تحقیقات کرتی رہیں جو اٹلی میں ایک ہیرو تصور کیے جاتے ہیں۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ آخری رپورٹ میں امریکی فوجیوں کو کسی قسم کے الزام سے بری الزمہ کر دیا جائے گا۔ اس ہلاکت سے اٹلی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور سڑکوں پر مظاہرے ہوئے جن میں مطالبہ کیا گیا کہ اطالوی فوجوں کو بغداد سے نکال لیا جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||