ایران: انتہائی تیز رفتار تارپیڈو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے ایک ایسے انتہائی تیز رفتار میزائل کا تجربہ کیا ہے جو آب دوزوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ ایران کے قومی ٹیلی ویژن نے اپنی معمول کی نشریات روک کر تارپیڈو میزائل کے تجربے کو دکھایا۔ اس براہ راست فلم میں میزائل کو داغے جانے کے بعد ایک ناکارہ بحری جہاز کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایران نے میزائل کے اس تجربے سے دو روز قبل ایک ایسے روایتی میزائل کا تجربہ کیا تھا جسے مختلف النوع اسلحے سے مسلح کیا جا سکتا ہے۔ یہ تجربات اس وقت کیے گئے ہیں جب ایران ایٹمی پروگرام کے بارے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس نئے میزائل کا نام ہوت یعنی وہیل رکھا گیا ہے اور اسے کسی بھی بحری جہاز جہاز پر لگایا جا سکتا ہے۔ ایران کے پاسدارانِ ایران خلیج اور بحیرہ عرب میں جنگی مشقیں کر رہے ہیں اور اسی بحری علاقے کو امریکہ کا پانچوں بیڑا اپنے مرکز کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ ہوت کی آزمائش بھی اسی علاقے کے قریب کی گئی جس میں امریکی بحری بیڑا ہے۔ ایران فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نئے میزائل کو بحری جہاز کے ذریعے چلایا جا سکے گا اور اس میں ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ تاپیڈو کا سراغ لگانے والا کوئی بھی راڈار اس کا پتہ نہیں لگا سکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں ایسے ہتھیار بھی لگائے جاسکتے ہیں جو کسی بھی بڑی آبدوز کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اس میزائل کی رفتار 360 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور جنرل فداوی کا کہنا ہے کہ ’اگر کوئی راڈار اس کا سراغ لگا بھی لے تو اس کی رفتار کی وجہ سے اسے اپنے نشانے تک پہنچنے سے روکا نہیں جا سکتا‘ جمعہ کو بھی جس میزائل ’فجر- 3 ‘ کا تجربے کیا گیا ہے اسے اس طرح بنایا گیا ہے کوئی راڈار اس کا پتہ نہیں لگا سکتا۔ اس کے علاوہ اس میں ایسے ٹیکنالوجی بھی ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ ایران سے مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام اور یورینیم کی افزودگی کرنے کی کوشش نہ کرے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا ہے اور اس بنا پر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ | اسی بارے میں ایرانی پیشکش ایک بہانہ: امریکہ18 March, 2006 | آس پاس ایران پر میٹنگ نہیں: برطانیہ02 April, 2006 | آس پاس ایران کو امداد کی پیشکش01 April, 2006 | آس پاس ایران زلزلہ، لوگوں کی تلاش بند 01 April, 2006 | آس پاس ایران کو تیس دن کی مہلت 30 March, 2006 | آس پاس ایران کے خلاف بیان کی منظوری29 March, 2006 | آس پاس ایران کا سفارتی حل: روس، چین21 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||