ایران کو امداد کی پیشکش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے ایران کے مغربی صوبہ لورستان میں آنے والے زلزلہ کے متاثرین کو امداد کی پیشکش کی ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نکولس برنز نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر جاوید ظریف کو فون پر امداد کی پیشکش کی۔ امریکی سفارت کار نے ایران کو پیشکش کی کہ وہ زلزلہ متاثرین کے لیے کمبل، پینے کا صاف پانی اور دوسری ضروری اشیا فراہم کر سکتا ہے۔ ایرانی سفارت کار نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو بتایا کہ ایران نے زلزلہ متاثرین کے لیے بیرونی دنیا سے امداد کی اپیل نہیں کی ہے اس لیے وہ امریکہ کی امداد کا خواہش مند نہیں ہے۔ ایران کے مغربی صوبہ لرستان میں آنے والے زلزلوں میں ستر افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ | اسی بارے میں ایران زلزلہ، لوگوں کی تلاش بند 01 April, 2006 | آس پاس ایرانی زلزلہ: 550 سے زائد ہلاک 25 February, 2005 | آس پاس ایران میں زلزلہ، سینکڑوں ہلاک22 February, 2005 | آس پاس ایران میں زلزلہ،80 افراد ہلاک28 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||