رائس مسلم رہنماؤں سے ملیں گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس شمال مغربی انگلینڈ میں برطانوی وزیرِ خارجہ جیک سٹرا کے انتخابی حلقے بلیک برن میں آج یعنی سنیچر کو مسلم رہنماؤں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ بلیک برن کتھیڈرل اور لیور پول میں میریسائڈ میری ٹائم میوزیم کا بھی دورہ کریں گی۔ جمعہ کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ جنگ مخلاف مظاہرے دیکھ کر حیران نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’لوگوں کو احتجاج کا حق ہے۔ یہ ہی تو جمہوریت ہے‘۔ وہ بلیک برن میں ان کے اعزاز میں دیے جانے والے ایک استقبالیہ میں مسلم رہنماؤں اور دیگر شہریوں سے ملاقات کریں گی۔ تاہم بلیک برن میں مذہبی رہنماؤں نے امریکی وزیرِ خارجہ کو دیے جانے والا دعوت نامہ مسلم گروہوں کی طرف سے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کی دھمکیوں کے بعد واپس لے لیا۔ جمعہ کو کونڈولیزا رائس نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ امریکی سے عراق میں ہزاروں غلطیاں سرزد ہوئیں ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق پر حملے کا امریکی فیصلہ درست تھا۔ تقریب کا اہتمام بی بی سی ریڈیو فور اور چیٹہم ہاؤس انٹرنیشنل افیئرز انسٹی ٹیوٹشن نے کیا تھا۔ امریکی وزیر ِخارجہ کے دورے کے موقع پر بلیک برن میں جنگ مخالف مظاہرے ہوئے۔ تقریر کے بعد حاضرین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’میں جانتی ہوں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی، یقیناً ہزاروں کے حساب سے۔ ‘ ’لیکن اگر آپ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو فیصلہ یہ کرنا ہوتا ہے کہ آیا آپ نے صحیح حکمت عملی اپنائی یا نہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ صدام حسین کو ہٹانے کا فیصلہ ایک درست فیصلہ تھا کیونکہ وہ عالمی برادری کے لیئے ایک خطرہ بنتے جا رہے تھے۔‘ امریکی وزیر خارجہ برطانیہ کے شمال مغربی حصے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ وزیر خارجہ جیک سٹرا کی مہمان ہیں۔ گزشتہ سال جیک سٹرا بھی امریکی ریاست الباما میں کونڈولیزا رائس کے آبائی شہر برمنگھم گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق میں غلطیاں ہوئیں: رائس31 March, 2006 | آس پاس ’عراق میں 86 صحافی ہلاک ہوئے‘20 March, 2006 | آس پاس عراقی شہریوں کی ہلاکت، تفتیش21 March, 2006 | آس پاس عراق پر پیش رفت حوصلہ افزا ہے: بش19 March, 2006 | آس پاس عراق: ’تیس سر کٹی لاشیں برآمد‘26 March, 2006 | آس پاس گمنام عراقی بلاگر انعام کی امیدوار27 March, 2006 | آس پاس بغداد: امریکی کارروائی پر سخت تنقید27 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||