BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 March, 2006, 00:57 GMT 05:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی ادارہ بنگلہ دیش سے باہر
جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے رہنما عبدالرحمان حراست میں
اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کے مدنظر امدادی ادارے امریکی امن کور نے بنگلہ دیش میں اپنی تمام کارروائیاں غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کردی ہیں۔

امریکی امن کور یعنی یو ایس پیس کور کی ایک ترجمان نے بتایا کہ امدادی ادارے کے کل ستر رضاکار بنگلہ دیش چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے ادارے کے فیصلے کو ’غلط‘ مشورے کا نتیجہ بتایا ہے۔ منگل کے روز امریکہ نے بنگلہ دیش میں دہشت گردی مخالف اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔

امریکی ادارے کا یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے لیے کئی شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز نے ممنوعہ تنظیم ’جماعت المجاہدین بنگلہ دیش‘ کے سات میں سے پانچ اعلیٰ رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان اور ان کے نائب صدیق الاسلام عرف بنگلہ بھائی کو حال ہیں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے بم دھماکوں میں گزشتہ اگست سے اب تک تیس جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

امریکی امن کور کی پریس ڈائریکٹر باربرہ ڈیلی نے بی بی سی کو بتایا کہ ادارے کے رضاکاروں کی سکیورٹی ان کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سکیورٹی سے متعلق موجودہ حالات کے مدنظر کیا گیا ہے۔

امریکی امن کور کی جانب سے ڈھاکہ میں جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اہم شدت پسند رہنماؤں کی گرفتاری کی تعریف کی گئی ہے اور اسے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف اہم پیش رفت بتایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کی گرفتاری کی ’کامیابی سے امریکیوں یا دیگر غیرملکیوں پر جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے کارکنوں کی جانب سے جوابی کارروائیوں کے خدشات‘ موجود ہیں۔

اسی بارے میں
بم دھماکہ: 5 ہلاک 20 زخمی
08 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد