بم دھماکہ: 5 ہلاک 20 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نے یہ بم دھماکہ گاؤں نیٹراکونا کی ایک پرہجوم گلی میں اس وقت ہوا جب وہ ایک مشتبہ پیکٹ کا معائنہ کررہے تھے۔ موقع پر موجود پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک سکیولر کلچرل گروپ کے دفتر کے باہر ہوا۔ ہفتوں میں پے در پے بموں کے دھماکے ہوئے ہیں جس میں بارہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس دھماکوں کا الزام مسلمان بنیاد پرستوں پر لگایا جاتا ہے۔ ایک مقامی صحافی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ کو بتایا کہ وہ ایک انتہائی خوفناک منظر تھا۔ ہر طرف لوگ درد و تکلیف سے پکار رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ایک مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ ایک حملہ آور زخمی ہو گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ ان میں سے بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ ماہ غازی پور میں عدالت کی لائبریری کے باہرایک طاقتور بم دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں سات افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے تھے۔ اسی دن چٹاگانگ میں ہونے والے دھماکوں میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ حملہ آور بھی شامل تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں اب تک چارسو افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے لیکن پولیس اب تک ان دھماکوں کے ماسٹر مائینڈ تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش بھر میں تین سو دھماکے 17 August, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش: مفرور رہنما گرفتار 02 October, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی30 November, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش دھماکہ، بیس افراد زخمی01 December, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش دھماکے، آٹھ افراد ہلاک29 November, 2005 | آس پاس بنگلہ دھماکے، پولیس آپریشن 30 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||