BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 February, 2006, 12:12 GMT 17:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپالیوں کااغواء، افغان پولیس سرگرم
پولیس
افغانستان میں غیر ملکیوں کے اغواء کے واقعات کم ہیں
افغان پولیس سنیچر کے روز کابل میں دو نیپالیوں کے اغواء کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ان دونوں افراد کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کام پر جاتے ہوئے راستے میں اغواء کیا گیا۔

وزرت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اغواء ہونے والے افراد کے بارے میں گمان ہے کہ وہ کسی نجی سیکورٹی فرم میں کام کرتے ہیں اور انہیں مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر تیس منٹ پر اغواء کیا گیا۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پولیس کو اس سلسلے میں کس پر شبہ ہے۔ افغانستان میں غیر ملکیوں کے اغواء کے واقعات کم ہیں۔

گزشتہ سال مجرموں کے ایک گروہ نے اٹلی کے ایک امدادی کارکن کو اغواء کرکےچوبیس دن یرغمال بنائے رکھنے کے بعد بغیر کوئی نقصان پہنچائےرہا کر دیاتھا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے دو کارکنوں کو بھی اغواء کیا گیا تھا۔

کابل شہر سے باہر اغواء کے واقعات عام ہیں جن کے لیے طالبان کو ذمہ دار ٹھرایا جاتا رہا ہے۔

مغربی ممالک نے جنوری میں کابل میں اپنے شہریوں کو اغواء کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر خبردار رہنے کا حکم دیا تھا۔

شہر میں قیام پذیر غیرملکیوں کو پیغمبرِ اسلام کے کارٹون چھاپنے کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

منشیات نظرِ آتش
افغانستان میں ساٹھ ٹن منشیات کو جلادیا گیا
افغانستان انتخابات
پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم کا آغاز ہوگیا۔
اسی بارے میں
افغانستان:2 مظاہرین ہلاک
06 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد