BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 January, 2006, 05:02 GMT 10:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوکرین اور روس میں گیس مذاکرات
گیس کی فراہمی
روس نے کہا ہے کہ اس نے یورپ کو گیس کی مکمل مقدار فراہم کرنا شروع کر دی ہے
یوکرائن اور روس کے درمیان جاری گیس نرخوں کے تنازعے کے یورپ پر پڑنے والے اثرات پر غور کرنے کے لیے یورپی ممالک میں گیس کے ماہرین کا ایک ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے اور روس اورر یوکرین نے تنازعے کا حل تلاش کرنے کے لیے گیس کے نرخوں پر مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

اس دوران روس نے کہا ہے کہ اس نے یورپی ملکوں کے لیے گیس گیس کی فراہمی بڑھا دی ہے تاکہ انہیں گیس کی مکمل مقدار حاصل ہو سکے۔

روسی گیس کمپنی نے گزشتہ روز یوکرین پر گیس چوری کرنے کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ اس کی وجہ سے یورپی ملکوں کو ملنے والی گیس کے مقدار میں کمی آ رہی ہے۔

گیزپورم نے گزشتہ اتوار کو یوکرین کو گیس کی فراہمی بند کر دی تھی۔ جس کے بعد پوپی ممالک کو گیس کی فراہمی میں بھی کمی آ گئی اور روس اور یوکرین کے درمیان مصالحت کے لیے اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے شروع کر دیے گئے۔

یوکرین نے گیس چوری کرنے کے روسی الزام کی تردید کی تھی لیکن کہا تھا کہ گیس کیونکہ اس کے علاقوں سے گزر کر جاتی ہے اس لیے وہ پندرہ فی صد معاوضے کے طور پر وصو کرنے کا حق رکھتا ہے۔

اس تنازعے کے نتیجے میں یورپ کے دو ملکوں ہنگری اور پولینڈ کو سب سے پہلے گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمنی اور فرانس بھی روسی گیس کے بڑے صارفین میں سے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں صارفین اس کے اثرات نہیں پڑیں گے۔ البتہ جرمنی نے کہا ہے کہ کچھ عرصے بعد گیس کے استعمال پر پابندی لگ سکتی ہے۔

اب اطلاعات ہیں کہ ہنگری اور پولینڈ کے علاوہ فرانس، جرمنی اور سلواکیہ میں بھی گیس کی ترسیل میں کمی آ گئی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے متبادل انتظامات کے بارے میں بھی سوچنا شروع کر دیا ہے۔

روس گیس کے نرخوں میں چار گنا اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تا کہ نرخوں کو یورپ کے نرخوں کے قریب لایا جا سکے۔

اسی بارے میں
ایران کے لیے روسی میزائل
06 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد