روسی آبدوز کو بچا لیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کے مطابق سمندر کی تہہ میں پھنسی ہوئی روسی آبدوز بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آبدوز کے عملے کے سات افراد کو بھی بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سمندر کی تہہ میں پھنسی ہوئی روسی آبدوز کو روبوٹ مشینیوں کی مدد سے اس ملبے سے آزاد کرایا گیا جس میں یہ پھنس گئی تھی۔ آبدوز کو سمندر کی تہہ سے باہر نکالنے یا اسے رکاوٹ بننے والے ڈھانچے سے آزاد کرنے کے لیے کئی تاریں سمندر میں پھینکی گئی تھیں۔ امریکی اور برطانوی ٹیموں نے روسی آبدوز کو نکالنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ جمعرات کے دن یہ روسی آبدوز مشقوں میں مصروف تھی جب وہ سمندری پانی کے نیچے پھنس گئی۔ ایک روسی بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس آبدوز میں موجود لوگوں کے پاس صرف 24 گھنٹوں کے لیے آکسیجن موجود ہے۔ یہ آبدوز بہت ہی گہرائی میں ڈوبی ہے جس کی وجہ سے اندر پھنسے ہوئے لوگ تیر کر باہر نہیں آ سکتے اور اس گہرائی تک پہنچنے کے لئیے صرف آبدوز ہی استعمال ہو سکتی ہے جو کہ امریکہ اور برطانیہ کے پاس موجود ہیں۔ روسی بحریہ کے حکام کے مطابق آبدوز میں اب تک سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہیں۔ ماسکو میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پانچ سال پہلے بھی ایک روسی آبدوز ایک دھماکے کے بعد سمندر میں بیٹھ گئی تھی اور اس میں سوار 118 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ روسی بحریہ کو اس حادثے کا اعتراف کرنے میں 24 گھنٹے اور مدد مانگنے میں اس سے بھی زیادہ وقت لگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||