ایران: ٹرین میں دھماکہ، 180ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے شمال مشرقی علاقے میں پٹرول اور خام تیل سے بھری ہوئی مال گاڑی الٹ جانے سے ہونے والے دھماکے میں ایک سو اسی افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال گاڑی میں آگ لگنے سے پچاس بوگیاں کھل کر پٹڑی پر چل پڑیں۔ کچھ دور جانے کے بعد یہ بوگیاں، جن پر تیل کے ٹینک بھی موجود تھے، الٹ گئیں اور ایک زوردار دھماکے سے پھٹیں۔ اس مال گاڑی کی کچھ بوگیوں پر سلفر اور کاٹن بھی لدا ہوا تھا۔ عینی شاہدوں کے مطابق اس مال گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث آگ بجھانے والے عملے نے پچاس بوگیوں کو علیحدہ کر لیا لیکن یہ بوگیاں خود بخود چل پڑیں۔ آگ بجھانے والا عملہ ان کو روکنے کے لیے دوڑا لیکن کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد یہ بوگیاں بھی الٹ گئیں اور ایک دھماکے سے اڑ گئیں۔ اس دھماکے کے باعث آگے بجھانے والے عملے کے بہت سے افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت سے دس کلو میٹر دور واقعہ رہائشی عمارتوں کو نقصاں پہنچا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||