| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق: دھماکے میں پانچ ہلاک
عراق میں ایک شیعہ مسجد میں دھماکے میں کم سے کم چار افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاع ہے۔ دھماکہ بغداد سے تقریباً پینسٹھ کلومیٹر دور واقع قصبے بقوبہ کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ بقوبہ ایک سنی اکثریت والا قصبہ ہے اور اسی علاقے میں واقع ہے جسے سابق عراقی صدر صدام حسین کے حامیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دھماکہ امریکی فوجیوں کی طرف سے صدام کے آبائی قصبے تکریت میں کی جانی والی کارروائی کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ اس کارروائی کے دوران امریکی فوجیوں پر حملے کرنے کے شبہہ میں درجنوں عراقیوں کو گرفتار کیا گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||