| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آچے میں بم دھماکہ
انڈونیشیا کے صوبے آچے میں نئے سال کے سلسلے میں ہونی والی ایک تقریب میں بم دھماکے میں نو افراد کے ہلاک اور تیس کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بم پھٹنے سے کھلے اسمان تلے بنایا گیا اسٹیج تباہ ہو گیا۔ اس تقریب میں زیادہ تر نوجوان شریک تھے۔ انڈونشیا کی فوج نے آچے کے علیحدگی پسند وں پر اس دھماکے کا الزام عائد کیا ہے لیکن آچے کے علیحدگی پسندوں کے ترجمان نے اس دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے سٹیج بالکل اڑ گیا اور چیزیں دور دور جا گریں۔ فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل احمد یانی باسوکی نے کہا زیادہ تر ہلاک ہونے والے نوجوان تھے۔ انڈونیشیا کی حکومت نے 19 مئی 2003 سے آچے میں مارشل لاء لگایا ہوا ہے اور علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہوئی ہے جو 1976 سے وہاں سرگرم ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||