’دھماکہ چیچن باغیوں نے کیا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روسی صدر پتین نے ریل میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری جس میں انتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے چیچن باغیوں پر عائد کی ہے۔ جبکہ چیچن باغیوں نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور اسے جرم قرار دیا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ انہیں کسی تصدیق کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس دھماکے کے پیچھے جمہوریہ چیچنیا کے باغیوں کا ہاتھ ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا جس سے ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کی وجہ سے ایک سو بیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ ایک ریل گاڑی کی دوسری بوگی میں صبح کے وقت ہوا جب دفتر جانے والے افراد کی وجہ سے گاڑیوں میں بھیڑ زیادہ ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹرین ایک سرنگ میں داخل ہوئی جس سے سرنگ میں دھواں بھر گیا۔ ماسکو میں بی بی سی کی نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی اور لوگ دھماکے کی جگہ سے دور بھاگ کر گلیوں میں جمع ہونے لگے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||