ایران کے لیے روسی میزائل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بیچنے کا سودا کر لیا ہے۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ایران صرف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی ایوانو نے بتایا کہ ’ٹی او آر ۔ ایم ون‘ میزائل ایران کے سپرد کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران انتیس میزائل سسٹم خریدے گا جن پر وہ سات سو ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ ماسکو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایسے سودے پر کوئی پابندی تو نہیں ہے اس سے پہلے ایران یہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں ایک اور ایلامی بجلی گھر لگائے گا حالانکہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری سے مسلسل سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ ایران یہ بھی کہہ چکا ہے کہ بیس سال کے اندر وہ بیس جوہری پلانٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس سال روس پر اس وقت بھی کئی ممالک نے تنقید کی تھی جب اس نے شام کو میزائل بیچنے کا سودا طے کیا تھا۔ | اسی بارے میں ایران: نئے ایٹمی بجلی گھرکی تعمیر05 December, 2005 | آس پاس ایران: یورینیم افزودگی پر اصرار 13 November, 2005 | آس پاس ’ایران کے ساتھ ڈِیل نہیں ہوئی‘11 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||