عراق:ایک ہی خاندان کے 14 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکی طیاروں نے یہ حملہ بغداد کے شمال میں دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر بیجی کے مقام پر کیا۔ مارے جانے والے بدقسمت خاندان کے سربراہ چھپن سالہ غدبان نہد حسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کے خاندان کے چودہ افراد اس گھر میں موجود تھے جس پر امریکی طیاروں نے بم گرایا۔ غدبان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے چند دوستوں کے ہمراہ اپنے گھر سے سو میٹر دور ایک چھوٹی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر تیس منٹ پر میں نے بمباری کی آواز سنی۔ میں دوڑ کر وہاں پہنچا تو میرا گھر تباہ ہو چکا تھا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں تھا‘۔ اطلاعات کے مطابق اب تک تباہ شدہ گھر کے ملبے سے تین عورتوں ، تین مردوں ، ایک گیارہ سالہ بچی اور ایک نو سالہ بچے کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے اب تک اس حملے کی خبروں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ عراق میں موجود امریکی فوج عراقی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کے دوران اکثر فضائیہ کی مدد لیتی ہے۔ | اسی بارے میں سکیورٹی فائرنگ: دو عراقی ہلاک02 January, 2006 | آس پاس عراق: سال آخری دن 14 افراد ہلاک 01 January, 2006 | آس پاس عراق میں بارہ شیعہ ہلاک29 December, 2005 | آس پاس جیل سے فرار، متعدد قیدی ہلاک28 December, 2005 | آس پاس کربلا میں اجتماعی قبر دریافت27 December, 2005 | آس پاس متعدد عراقی پولیس اہلکار ہلاک26 December, 2005 | آس پاس آٹھ عراقی فوجی ہلاک، سترہ زخمی23 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||