BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 December, 2005, 23:30 GMT 04:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری
شمالی غز کی سرحد پر اسرائیلی بارود اور ہتھیار
فلسطینیوں کو اس وارننگ کے فوری بعد کہ وہ غزہ کے ’نو گو ایریا‘ میں داخل نہ ہوں، اسرائیل نے کئی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے مقامی وقت کے شام چھ بجے سے شمالی غزہ کے اس علاقے کو بفر زون قرار دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شام چھ بجے کے فوری بعد اس علاقے میں گولہ باری کی آوازیں سنی گئیں۔ بعد میں فضائی حملوں اور مزید شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں ڈیڑھ میل کے اس علاقے کو بفر زون اس لیے قرار دیا ہے تاکہ یہاں فلسطینی شدت پسندوں کو اسرائیل پر میزائیل داغنے سے روکا جاسکے۔

انگریزی میں بفر زون یا نو گو ایریا کا مطلب وہ علاقہ ہے جس کا فریقین کے درمیان سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے تعین کیا جاسکتا ہے۔

لیکن فلسطینی اہلکاروں نے بفر زون کے اس اسرائیلی منصوبے کو منظور کرنے سے انکار کردیا ہے اور اسرائیل سے بامقصد امن مذاکرات میں شامل ہونے کو کہا ہے۔

فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بفر زون کے منصوبے، فوج پر انحصار، دراندازی، حملے، قتل سے تشدد اور تشدد کے بدلے تشدد کا رواج بڑھ جائے گا۔‘

بدھ کے روز شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے پرچے گرائے ہیں جو اسرائیلی فوجی کمانڈ کی جانب سے دستخط شدہ ہیں اور ان میں ان علاقوں میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ان پرچوں میں بفر زون کا نقشہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس پر ’آئندہ نوٹس تک‘ عمل درآمد کیا جائے گا۔

عربی میں جاری کیے جانے والے ان پرچوں میں کہا گیا ہے کہ ’اپنی سکیورٹی کے لیے اس بیان کو غور سے پڑھیں اور اس کے مطابق اقدامات کریں۔‘

پرچوں میں مزید کہا گیا ہے: ’آپ جانیں کہ دہشت گردوں نے آپ کو یرغمال اور انسانی ڈھال بنالیا ہے۔ اپنے مفاد کا تحفظ کریں۔‘

اس بفر زون میں کوئی فلسطینی گاؤں نہیں ہیں۔ یہاں تین اسرائیلی آبادیاں تھیں جو چند ماہ قبل غزہ سے اسرائیل کی واپسی کے بعد سے خالی ہیں لیکن اس علاقے کی فضائی حدود اور ساحلی سرحد پر اسرائیلی کنٹرول ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون نے اتوار کے روز سکیورٹی حکام اور اپنی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے بعد اس علاقے کو بفر زون قرار دینے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو راکٹ حملوں میں چار اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد وزیراعظم شیرون نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ شدت پسندوں کے حملے روکنے کے لیے جو کچھ ممکن ہو کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد