حملے روکنے کی عباس کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما محمود عباس نے شدت پسند گروہوں سے اسرائیل پر راکٹ حملے روکنے کی اپیل کی ہے۔ آئندہ ماہ کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے یہ اپیل شدت پسند رہنماؤں سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ اسرائیل نے اس بات کے اشارے دیے تھے کہ اگر حماس نے پچیس جنوری کے عام انتخابات میں شرکت کی تو وہ مشرقی یروشلم میں ووٹنگ نہیں ہونے دے گا۔ غزہ میں شدت پسند رہنماؤں اور محمود عباس کی میٹنگ کے بعد فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات نے بتایا کہ فائربندی فلسطینیوں کے قومی مفاد کے لیے اہم ہے۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد نے محمود عباس کی اپیل مسترد کردی ہے۔ منگل کی شب جب محمود عباس کی میٹنگ ہوئی اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون نے اسرائیلی فوج کو حکم جاری کیا کہ فلسطینی راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے ہرممکن اقدام کرے۔ فلسطینی شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی حملوں کے لیے ’جوابی کارروائی‘ ہیں۔ بدھ کی صبح غزہ میں کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس کے طیاروں نے ان سڑکوں کو نشانہ بنایا جنہیں شدت پسند اسرائیلی علاقوں پر حملے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ غزہ سے گزشتہ ستمبر اسرائیلی انخلاء کے بعد سے فلسطینی گروہوں نے اسرائیل کے اندر نشانوں پر میزائیل داغے ہیں۔ جنوری کے انتخابات میں محمود عباس کی جماعت ’فتح‘ کو حماس کے امیدواروں کی جانب سے اہم انتخابی چیلنج کا سامنا ہے۔ حماس پہلی بار پارلیمانی انتخابات میں شامل ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ محمود عباس بدھ کے روز ’فتح‘ کے دھڑوں میں تفریق ختم کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ حماس کے امیدوار انتخابات میں بڑے پیمانے پر کامیاب نہ ہوجائیں۔ فتح میں اختلافات اس وقت پیدا ہوگئے جب جماعت کے نوجوان رہنماؤں نے مروان برغوتی کی قیادت میں علیحدہ انتخابات میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ مروان برغوتی اس وقت اسرائیلی جیل میں ہیں لیکن فلسطینیوں میں ان کی کافی مقبولیت ہے۔ | اسی بارے میں انتخابات سے پہلے ہی فتح ٹوٹ گئی15 December, 2005 | آس پاس اسرائیلی وزیر اعظم کو دل کا دورہ18 December, 2005 | آس پاس نتن یاہو لکود پارٹی کے صدر منتخب20 December, 2005 | آس پاس ’غزہ میں’نو گو زون‘ بنایا جائے‘26 December, 2005 | آس پاس جنگ بندی ختم کر دیں گے: حماس09 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||