اسرائیلی وزیر اعظم کو دل کا دورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرئیل شیرون کو دفتر کام کے دوران تکلیف شروع ہوئی جس کے بعد ان کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق ان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرئیل شیرون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ستتر سالہ ایریئل شیرون پچھلے چار سال سے اسرائیل وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے اگلے میں حصہ لینے کے لیے حال ہی میں لکود پارٹی کو چھوڑ کی قدیما نام سے ایک سیاسی جماعت تشکیل دی ہے۔ اسرائیل کے غزہ سے یک طرفہ انخلاء کے بعد سے لکود پارٹی میں اختلافات سامنے آنے شروع ہو گئے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سنگین ہوتے گئے۔ | اسی بارے میں غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ 15 November, 2005 | آس پاس اسرائیلی انتخابات فروری میں 17 November, 2005 | آس پاس ’انخلا اسرائیل کے مفاد میں ہے‘15 August, 2005 | آس پاس شیرون کو نِتن یاہو کا چیلنج30 August, 2005 | آس پاس شیرون کے حق میں ووٹ27 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||