’غزہ میں’نو گو زون‘ بنایا جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیرِاعظم ایرئل شیرون نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ راکٹ حملوں پر قابو پانے کے لیے شمالی غزہ میں ایک ’نوگو زون‘ قائم کریں جہاں فلسطینیوں کو جانے کی اجازت نہ ہو۔ دل کے دورے سے صحتیاب ہونے کے بعد ایرئل شیرون نے اپنی کابینہ اور سکیورٹی حکام سے ملاقات کے بعد کہا کہ’ ہم اس بات کا یقین کرنا ہو گا کہ وہ(فلسطینی شدت پسند) ہمارے خلاف کارروائی نہ کر سکیں۔ یہی میری پالیسی اور یہی میری ہدایات ہیں‘۔ حکام کے مطابق یہ زون ڈھائی کلومیٹر رقبے پر مشتمل ہو گا اور اس میں غزہ کی پٹی کے شمالی اور مشرقی کنارے کا علاقہ شامل ہو گا۔ یہ ’نوگو زون‘ اسرائیل کی ان کوششوں کا حصہ ہوگا جو وہ راکٹ حملوں کے تدارک کے لیے کر رہا ہے۔ فلسطینیوں نے غزہ سے اسرائیل کے انخلاء کے بعد سے متعدد بار اسرائیلی سرزمین راکٹ فائر کیے ہیں۔ فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس منصوبے کو رد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود سکیورٹی افواج کو اپنی چوکیاں نہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ فلسطینی وزارتِ داخلہ کے ترجمان توفیق ابوخوسہ کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی انتظامیہ اسرائیل کی جانب سے بندوق کی زور پر ایسا زون بنانے کی کوشش کو تسلیم نہیں کرے گی‘۔ | اسی بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کو دل کا دورہ18 December, 2005 | آس پاس اسرائیل: خودکش حملہ، پانچ ہلاک05 December, 2005 | آس پاس غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ 15 November, 2005 | آس پاس غزہ پر میزائلوں سے حملہ، 7 ہلاک28 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||