نتن یاہو لکود پارٹی کے صدر منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو دائین بازو کی لکود پارٹی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ بنیامن نتن یاہو کو اس مرحلے پر لکود پارٹی کا سربراہ قرار دیا گیا جب ملک کے وزیر خارجہ سِلوان شلوم نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پارٹی انتخاب میں بنیامن نتن یاہو نے سینتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدِمقابل سِلوان شلوم نے بتیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم ایریئل شیرون نے گزشتہ ماہ ہی لکود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل میں مارچ میں عام انتخابات ہونے والے ہیں جن میں وزیر اعظم ایریئل شیرون اپنی نئی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔ مسٹر نتن یاہو نے چند ماہ پہلے وزیر اعظم شیرون کے غزہ میں قائم یہودی بستیاں خالی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے احتجاج کے طور پر ایریئل شیرون کی کابینہ میں وزیر خزانہ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ لکود پارٹی کے عہدے داروں کے مطابق پارٹی کے ایک لاکھ تیس ہزار ارکان میں سے چالیس فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ یروشلم میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار رچرڈ گیلپن کے مطابق اسرائیل میں عام خیال یہی تھا کہ مسٹر نتن یاہو پارٹی انتخاب جیت جائیں گے۔ مسٹر نتن یاہو اس وقت تک مقبوضہ علاقوں کی فلسطینیوں کو واپسی کے خلاف ہیں جب تک اس معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے معلوم نہیں کر لی جاتی۔ مارچ میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق لکود پارٹی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مسٹر شیرون کی قدیمہ پارٹی سب سے آگے ہے۔ | اسی بارے میں شیرون: لِکود پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ20 November, 2005 | آس پاس اسرائیل: مڈ ٹرم الیکشن کی سفارش21 November, 2005 | آس پاس ’نئی پارٹی امن قائم کرے گی‘22 November, 2005 | آس پاس قدیما:شیرون کی نئی پارٹی24 November, 2005 | آس پاس اسرائیلی وزیر اعظم کو دل کا دورہ18 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||