BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 November, 2005, 22:49 GMT 03:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیرون: لِکود پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
اطلاعات کے مطابق مسٹر شیرون ایک نئی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے لِکود پارٹی چھوڑ کر آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں ایک نئے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے لکود پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ اپنے مشیروں سے صلاح و مشورے کے بعد کیا ہے۔

مسٹر شیرون کا شمار لکود پارٹی کے بانیوں میں ہوتا ہے اور اس وقت انہوں نے اس کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن کا قیام اور اسرائیلی سیاست میں تبدیلی لانا بیان کیا تھا۔

اس سے پہلے معتدل نظریات رکھنے والے جماعت لیبر پارٹی نے مسٹر ایریئل شیرون کی زیر قیادت قائم حزب اقتدار کے اتحاد کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار جیز رینلڈز کے مطابق ابھی تک مسٹر شیرون کے دفتر کی طرف سے اس فیصلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ مسٹر شیرون اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق مسٹر شیرون اسرائیلی صدر سے پارلیمینٹ کو تحلیل کرنے والے اور وسط مدت کے انتخابات کرانے کی سفارش بھی کریں گے۔

نامہ نگاروں کے مطابق مسٹر شیرون کی طرف سے غزہ کے یک طرفہ انخلاء کے بعد سے لکود پارٹی میں اختلافات سامنے آنے شروع ہو گئے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سنگین ہوتے گئے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پارٹی چھوڑنے کی صورت میں مسٹر شیرون اپنا سیاسی اثرو رسوخ بھی ساتھ لے جائیں گے۔

نامہ نگار کے مطابق لکود پارٹی کے وہ عناصر جو مسٹر شیرون کے سیاسی اقدامات کے حامی ہیں ان کے ساتھ ہی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
شیرون کے حق میں ووٹ
27 September, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد