سعودی عرب: شدت پسند گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے سب سے زیادہ مطلوب شدت پسندوں میں سے ایک کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ گرفتارہونے والے شدت پسند کا نام محمد عبدالرحمٰن السویلامی ہے اور ان کا نام چھ ماہ قبل شائع ہونے والی چھتیس مطلوب افراد کی فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا۔ پولیس کے مطابق صوبہ قاسم کے دارالحکومت بریدہ میں گرفتار شدت پسند کی گاڑی سے ہونے والی فائرنگ سے دو پولیس افسران ہلاک ہو گئے جبکہ مزید تین پولیس اہلکار اس وقت مارے گئے جب حراست سے پہلے شدت پسند کی گاڑی کو ایک سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روکا گیا۔ شدت پسندوں کی جانب سے حکوت کا تختہ الٹنے کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے جاری کوششوں کے دوران یہ سب سے بدترین خونریزی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک دوسرا مطلوب شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق محمد عبدالرحمٰن دہشت گرد رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ ڈھائی سال قبل شروع ہونے والے تشدد کے واقعات کے بعد القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد مارے جا چکے ہیں۔ اس ضمن میں زیادہ تر واقعات شمالی صوبہ قاسم میں ہوئے جہاں قدامت پسند زیادہ تعداد میں ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلیویژن العربیہ کے مطابق محمد عبدالرحمٰن انٹرنیٹ کے ماہر ہیں اور وہ القائدہ کی ویب سائٹوں پر دہشت گردی کی حمایت میں پیغامات ارسال کرتے تھے۔ ستمبر میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ محمد عبدالرحمٰن ایک مقابلے کے دوران اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے انٹرنیٹ پر اپنے زندہ ہونے کی خبر ارسال کر دی۔ جون میں چھتیس مطلوب افراد کے بارے میں جاری کی گئی فہرست کے بارے میں خیال تھا کہ ان میں سے پندرہ افراد سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق اب تک ان میں سے آٹھ افراد گرفتار ہو چکے یا مارے جا چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں سعودی عرب میں مسلح جھڑپ 18 August, 2005 | صفحۂ اول گرین پیس پر جرمانہ: اپیل ہو گی07 August, 2005 | صفحۂ اول غرب اردن میں چھاپے، گرفتاریاں 16 July, 2005 | صفحۂ اول ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کو کیا کہیں؟27 July, 2005 | صفحۂ اول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||