BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کو کیا کہیں؟
امریکی صدر جارج بُش
نئی اصطلاح کا مقصد لڑائی کو وسیع تر مفہوم دینا ہے
بُش انتظامیہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘(War on Terror) کی اصطلاح کا استعمال ختم کر کے ایسے الفاظ ڈھونڈ رہی ہے جس سے القاعدہ اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے خلاف لڑائی عسکری مشن کے ساتھ ساتھ نظریاتی لڑائی بھی ظاہر ہو۔

وائٹ ہاؤس میں ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے الفاظ جو پہلی بار نو گیارہ کے حملوں کے بعد سنائی دیے تھے اب بھی کبھی کبھار استعمال ہوتے ہیں لیکن اس لڑائی کے لیے زیادہ سے زیادہ مختلف الفاظ سامنے آ رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں انتظامیہ کے اعلیٰ ارکان ’آزادی کے دشمنوں کے خلاف جنگ‘ اور اس میں کامیابی کے لیے تمام ’سیاسی ہتھکنڈوں‘ کے استعمال کی بات کرتے رہے ہیں۔

اصطلاحات میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی عوام میں عراق جنگ کی حمایت کم ہو رہی ہے اور وہ اس کے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے ساتھ تعلق کے بارے میں شک کا اظہار کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد لڑائی کی بدلتی ہوئی نوعیت کو وسیع تر مفہوم دینا ہے۔

امریکی وزیر دفاع ڈانلڈ رمزفیلڈ نے جمعہ کو ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ملک آزادی اور تہذیب کے دشمنوں کے خلاف عالمی لڑائی میں شامل ہے‘۔

اس کے اگلے ہی روز قومی سلامتی کے مشیر سٹیون ہیڈلی نے نیو یارک ٹائمز میں ایک مضمون میں لکھا ’فوجی کارروائی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا ایک حصہ ہے‘۔

امریکی فوج کے اعلیٰ ترین عہدیدار جنرل رچرڈ مائرز نے قومی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مستقبل بعید میں یہ مسئلہ اتنا ہی سفارتی اور اقتصادی ہے بلکہ فوجی سے زیادہ سفارتی، سیاسی اور اقتصادی نوعیت کا ہے‘۔ ’اور مستقبل میں اسی بات پر زیادہ زور دیا جانا چاہیے‘۔

لیکن اسی دوران لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹی کانوے نے پینٹاگون کی ایک بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں میں مناسب اصطلاح کے لیے’فلسفیانہ بحث‘ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ موجودہ اصطلاح ’دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ‘(Global War on Terrorism) کا مختلف زبانوں میں موثر ترجمہ ہو سکتا ہے اور فی الحال اس کا استعمال جاری رہے گا۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان کے مطابق فوجی کمانڈروں کے ہدایت نامہ میں اصطلاح کی تبدیلی کے معاملے میں سست روی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد