BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گرین پیس پر جرمانہ: اپیل ہو گی
گرین پیس کا جہاز ’رینبو‘
گرین پیس ڈائریکٹ ایکشن کی قائل ہے
گرین پیس پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔ جس کے خلاف وہ اپیل کرے گی۔

دو سال پہلے گرین پیس کے حامی کوپن ہیگن میں ڈینمارک ایگری کلچر کونسل کی عمارت میں گھس گئے تھے۔ جس کے بعد وہ چھت پر چڑھ گئے اور جینیاتی طور پر تیار کی جانے والی خوراک کے خلاف ایک بینر لہرا دیا تھا۔

ٹریڈ یونینز اور شہری حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سخت کیے جانے والے قوانین سے مظاہرہ کرنے کا حق سلب ہو رہا ہے۔

گرین پیس پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد ان تنظیموں نے فوجداری قوانین کی ان دفعات میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے جن کا مقصد دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنا ہے۔

قانون تمیز نہیں کرتا
 دہشتگردی کے خلاف سخت کیے جانے والے قوانین سے مظاہرہ کرنے کا حق سلب ہو رہا ہے۔
ٹریڈ یونینز
ماضی میں اس طرح کے مظاہروں کے دوران لوگوں کو انفرادی طور مداخلتِ بے جا کی دفعات کے تحت جرمانہ کیا جاتا تھا۔ مگر اس بار دہشتگردی کی دفعات کا اطلاق کرتے ہوئے گرین پیس پر اجتماعی ذمہ داری کے اصول کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے۔

کوپن ہیگن کی پولیس کا کہنا ہے کہ جولائی میں امریکی صدر بش ڈینمارک کے دورے کے دوران مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: ’سامراجیت مردہ بار‘۔ اس کے علاوہ کالے کپڑے پہنے نوجوان مظاہرین جنہوں نے اپنے چہرے نقاب سے چھپا رکھے تھے ڈینمارک کا پرچم جلا کر قانون توڑا تھا۔ لیکن پولیس نے پھر بھی مظاہرے میں خلل نہیں ڈالا۔ پولیس کہتی ہے کہ اب وہ ایسے موقع پر اپنا اختیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسی طرح پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آچے کی تحریک آزادی کے حامیوں نے مظاہرہ کیا لیکن پولیس حرکت میں نہیں آئی۔

لیکن ان مثالوں سے گرین پیس کی تسلی نہیں ہوتی کیونکہ وہ راست اقدام کرنے کی قائل ہے اور ان قوانین کے تحت اسے مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد