غرب اردن میں چھاپے، گرفتاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں تین شہروں میں چھاپے مار کر چھبیس مشتبہ فلسطینی شدت پسند گرفتار کر لیے ہیں۔ سنیچر کو ہی غزہ میں اسرائیلی میزائیل حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا بھی اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہی ہیں۔ وہ علاقے میں کئی ماہ کی خاموشی کے بعد شروع ہونے والے تشدد کے خاتمے کی کوشش کریں گی۔ کونڈولیزا رائیس نے تشدد کے خاتمے کے پیش نظر افریقہ کے دورے سے پہلے مشرق وسطیٰ میں رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں پر حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ تشدد کی نئی لہر کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک اسرائیلی شہر پر فلسطینی راکٹ گرائے گئے۔ اس حملے میں ایک عورت ہلاک ہوئی۔ اس کے علاوہ چار ماہ میں پہلے خودکش حملے میں چھ اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ جمعہ کو اسرائیلی فضائیہ کے ایک حملے میں حماس کے چار ارکان سمیت پانچ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ کونڈولیزا رائیس کا اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ پانچ سال میں ان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کونڈولیزا رائیس کا دورہ امریکہ کی تشویش ظاہر کرتا ہے کہ علاقے میں تشدد اسرائیل کا غزہ سے انخلاء کھٹائی میں ڈال سکتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||