چیچنیا میں تابکاری کا انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیچنیا میں وکلائے استغاثہ نے ایک کیمیائی کارخانے میں تابکاری کے خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس تابکاری سے دارالحکومت گروزنی اور اس کے علاقے کو خطرہ ہے کیونکہ ایک مقام پر تابکاری کی سطح معمول کے برخلاف پچاسی ہزار گنا زائد ہے۔ اس کے علاوہ یہ خطرہ بھی محسوس کیا جا رہا ہے کہ شدت پسند تابکاری فضلہ نام نہاد ڈرٹی بم بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس کیمیاوی کارخانے کو 1999 کی بمباری میں روسی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس کی مرمت کا کام نہیں ہو سکا۔ چیچنیا میں باغی کئی سال سے روسی افواج کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان باغیوں پر ماسکو میں بم حملے، ایک روسی طیارے پر حملے، بسلان میں ایک سکول کے بچوں کو اور ماسکو میں تھیٹر دیکھنے والوں کو یرغمال بنانے کا الزام ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکڑی میں ایسا کیمیائی مادہ نامناسب طریقے سے رکھا گیا تھا کے اس سے پیدا ہونے والے تابکاری کو روکا نہیں جا سکتا تھا۔ یہ کیمیکل فیکڑی گروزنی میں واقع ہے اور اسے چیچن آئل اینڈ کیمیکل انڈسٹری چلاتی ہے۔ | اسی بارے میں بیسلان ہلاکتیں : ’حکام بھی ذمہ دار‘29 November, 2005 | صفحۂ اول بندوق لہراتے روس نواز چیچن رہنما26 November, 2005 | صفحۂ اول چیچنیا میں جنگ کے دس سال11 December, 2004 | Blog چیچن رہنما نے ذمہ داری قبول کی17 September, 2004 | آس پاس واہ میرے ہلاکو!09 September, 2004 | قلم اور کالم چیچنیا کے نئے سربراہ10 May, 2004 | صفحۂ اول قادیروف:روس کے دشمن سے دوست 09 May, 2004 | صفحۂ اول چیچنیا: ایک ماں کی زندگی کا دن18 February, 2004 | Your Photos | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||