چیچنیا کے نئے سربراہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیچنیا میں اتوار روس کے حمایت یافتہ صدر احمد قادیروف کے قتل کے بعد وزیراعظم سرگئی ابراموف نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ہونے والے اس دھماکے میں ملک کے صدر سمیت تیس سے زائد افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے وقت وزیراعظم ابراموف ماسکو میں تھے اور اطلاعات کے مطابق وہ کابینہ سے صلاح مشورے کریں گے کہ اس کا جواب کس طرح دیا جائے۔
اس سانحہ کا ذمہ دار چیچن باغیوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے اور روسی صدر ولیدی میر پوتن نے اس کارروائی کا بدلہ لینے کا عہدہ کیا ہے۔ ماسکو میں یوم فتح کی پریڈ کے اختتام پر روسی صدر نے کہا کہ ’اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ہم ان لوگوں سے بدلہ لیں گے جن سے ہم برسرِپیکار ہیں اور دہشتگردوں کے لئے بچنا ناممکن ہو گا‘۔ چیچنیا میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور روسی خبر رساں ایجنسی اترتاس نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہے میں پانچ افراد کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||