BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 May, 2004, 08:57 GMT 13:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیچنیا دھماکے میں صدر ہلاک
News image
چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دوسری جنگِ عظیم میں سوویت یونین کی فتح کی ساگرہ کے موقع پر اسٹیڈیم میں منائی جانے والی تقریبات کے دوران بم دھماکے کےنتیجے میں چیچنیا کے صدر احمد قادیروف ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ماسکو سے ملنے والی خبروں میں کیا گیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ صدر پوتن نے چیچنیا کے صدر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے چیچنیا میں موجود روسی فوجی کمانڈر ویلری بیرانوف ہلاک ہوئے ہیں یا ابھی زندہ ہیں۔

روسی حکام نے ان کی ہلاکت کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تاہم کئی ذرائع یہ رپورٹ کر چکے ہیں کہ وہ بھی دھماکے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ وی آئی پی ایئریا میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے۔

News image
چیچن صدر احمد قادیروف

گروزنی میں منائی جانے والی یہ تقریبات ہر برس نو مئی کو روس بھر میں یوم فتح کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈوں کا حصہ تھیں۔

صدر پوتن نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے چیچن صدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور عام لوگوں میں کوئی مماثلت نہیں۔

چیچنیا میں ہونے والے دھماکے کی خبر آنے سے پہلے روس کے صدر ولیدی میر پوتن نے ماسکو میں یوم فتح کی تقریبات کے موقع پر کہا تھا کہ ہمارا نیا دشمن بین الاقوامی دہشت گردی ہے اور اس سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد