BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 October, 2003, 11:34 GMT 15:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیچنیا الیکشن: سخت سیکیورٹی
دارالحکومت گروزنی میں تعنیات ایک روسی فوجی
اس الیکشن کے منصفانہ ہونے پر شکوک ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

روسی جمہوریہ چیچنیا میں آج صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ روسی حکومت کو امید ہے کہ اس الیکشن سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بے حد مدد ملے گی۔

اس الیکشن کے لئے حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں پر روسی پولیس کا سخت پہرہ ہے جبکہ تمام اہم شاہراہوں پر ٹرکوں کے آنے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روسی حکومت کے خلاف خود کش حملوں کے لئے چیچنیائی باغی اکثر ٹرکوں کا استعمال کر تے رہے ہیں۔

اخمد کادیروو
جیت یقینی؟

دوسری جانب نہ صرف روس میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکنوں نے اس الیکشن کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان کے خیال میں روسی حکومت اس کے نتائج کو اپنے حق میں کرنے کے لئے دھاندلی کر رہی ہے۔

آج کے انتخابات میں روس کے ذریعے نامزد کئے جانے والے چیچنیا کے موجودہ ناظم اخمد کادیروو کی فتح یقینی ہے کیونکہ ان کے بیشتر مخالفین نے یا تو اپنے نام واپس لے لئے ہیں یا پھر ان کی نامزدگیاں پہلے ہی رد کر دی گئی ہیں۔

مسٹر کادیروو نے کوہ قاف کی گود میں واقع اپنے بچپن کے گاؤں سینتوروئی میں آج اپنا ووٹ ڈالا۔

اس الیکشن کے ذریعے روسی حکومت خطے میں استحکام قائم کرنا چاہتی ہے جو انیس سو چورانوے اور انیس سو چھیانوے کے درمیان جنگ سے دوچار تھا۔ بعد ازاں انیس سو ننانوے میں روسی فوج کی کارروائیوں کے سبب بھی یہ بری طرح

متاثر ہوا۔

اس الیکشن میں پانچ لاکھ پینتالیس ہزار رائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔لیکن اس الیکشن کو قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لئے کل تعداد کے کم از کم تیس فیصد رائے دہندگان کا ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لئے علاقے میں موجود تیس ہزار روسی فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پڑوسی جمہوریہ انگشتیہ میں موجود چیچنیائی پناہ گزینوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی غرض سے پولنگ سٹیشنوں پر لایا جا رہا ہے۔

اس الیکشن سے اپنا نام واپس لینے والے ایک معروف امیدوار اسلانبیک اسلاخانوو کا کہنا ہے کہ روسی حکومت نے رائے دہندگان کی جو فہرست تیار کی ہے اس میں دو لاکھ ایسے افراد کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں موجود ہی نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد