’عرب دنیا کی بہترین جمہوریت‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل امریکہ کی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس نے عراق کے لیے امریکی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ عراق میں حالات معمول پر لانے کے لیے مزید مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا جمعرات کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں عراق میں عرب دنیا کی بہترین جمہوری حکومت قائم ہو گی۔ ادھر بیرون ملک مقیم عراقیوں نے عام انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیے ہیں اورپندرہ ملکوں میں رہائش پذیر تقریباً ڈیڑھ کروڑ عراقی جمعرات تک اپنے ووٹ کا استعمال کر لیں گے۔ عراق میں عام انتخابات سے قبل سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر پانچ روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر عراق میں پولنگ سے صرف اڑتالیس گھنٹے پہلے ایک سرکردہ سنی عرب رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے۔ عراقی فری پروگریسیو پارٹی کے رہنما مزھر الدلیمی کو مغربی عراق کے قصبے رمادی میں ان کی انتخابی مہم کے دوران قتل کیا گیا ہے۔ جن پندرہ ملکوں میں رہنے والے عراقی جمعرات تک حقِ رائے دہی استعمال کریں گے ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، ایران، اردن، لبنان، نیدرلینڈ، سویڈن، شام، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ انڈیپنڈنٹ الیکٹورل کمیشن کے ترجمان فرید عیار کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے ووٹ اہم ہیں۔ | اسی بارے میں عراقی تارکین وطن کی ووٹنگ شروع13 December, 2005 | صفحۂ اول حالات بدتر، لیکن عراقی پُرامید12 December, 2005 | آس پاس مشتبہ دہشت گرد کی اپیل07 December, 2005 | آس پاس جہنم میں جاؤ: صدام حسین07 December, 2005 | آس پاس عراق میں امریکی فوج کا پروپیگینڈا02 December, 2005 | آس پاس مکمل فتح سے کم کچھ بھی نہیں: بش30 November, 2005 | آس پاس خفیہ جیلیں: امریکہ تحقیق کرے گا29 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||